اقرأ باسم ربك الذي خلق (1) خلق الإنسان من علق
Zulaf dekhi hy k nazrun ny ghata dekhi hy
Lut gya jis NY Muhammad ki ada dekhi hy
Apny chehry ko chupana na a mere aqa
Baad mudat k bimarun NY shifa dekhi hy
Sar jukay hoy chalty hain wafadar sabhi
Jab sy gazi ki zamany NY wafa dekhi hy
Main to is zaat ka parhta hun qaseeda yaro
Jiski tareef main Khud zat e khuda dekhi hy
Is qadar zulm o sitam dhaye jafa walun ny
Phr b sarkar k hontun py doa dekhi hy
Aaj sarkar NY zulfun ko sanwara ho ga
Tabhi Hakim NY muatar c fiza dekhi hy
زلف دیکھی ہے کہ نظروں نے گھٹا دیکھی ہے
لٹ گیا جس نے محمد کی ادا دیکھی ہے
اپنے چہرے کو چھپانا نہ اے میرے آقا
بعد مدت کے بیماروں نے شفا دیکھی ہے
سر جھکائے ہوئے چلتے ہیں وفادار سبھی
جب سے غازی کی زمانے نے وفا دیکھی ہے
میں تو اس ذات کا پڑھتا ہوں قصیدہ یارو
جس کی تعریف میں خود ذات خدا دیکھی ہے
اس قدر ظلم و ستم ڈھائے جفا والوں نے
پھر بھی سرکار کے ہونٹوں پہ دعا دیکھی ہے
آج سرکار نے زلفوں کو سنوارا ہو گا
تبھی حاکم نے معطر سی فضادیکھی ہے